بلوچستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام کا ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ 10فروری :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بولان میڈیکل یونیورسٹی کے طلباءاور ملازمین کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں ملازمین اور طلباءکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں ملازمین کے سروس رولز، طلباءکے لئے سکالر شپ پالیسی، ہاسٹل کی سہولت اور فیسوں میں اضافہ شامل تھے، وفد نے ان مسائل کے حل کے لئے بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ایکٹ میں ترمیم کی درخواست کی، وزیراعلیٰ نے توجہ سے مسائل کو سنا اور کہا کہ بلوچستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام کا ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے جس کے لئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیشن کے قیام کا مقصد صوبے کی یونیورسٹیوں اورکالجز کے مالی وانتظامی امور کی بہتری ہے، انہوں نے کہا کہ وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے قواعد وضوابط کے مطابق حل کیا جائے گا، وفد نے مسائل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.