اسپورٹس اینڈیوتھ فیسٹیول 2020ءرنگا رنگ رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا

0

- Advertisement -

نصیرآباد10فروری :۔اسپورٹس اینڈیوتھ فیسٹیول 2020ءرنگا رنگ رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا فیسٹیول کے مہمان خاص کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحمود تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی، ایس ایس پی عرفان بشیر ،ڈی ای اوحفیظ اللہ کھوسہ ،اسپورٹس آفیسررحیم بخش جویا، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزرمیرغلام نبی عمرانی ،عبدالرﺅف لہڑی تھے ایونٹ کو دیکھنے کےلئے مختلف سکولوں کے بچے بھی شریک تھے مہمان خصوصی کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود جب گراﺅنڈ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں گئیں اسپورٹس ایونٹ میں کھلاڑیوں نے کرتب پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی ڈائریکٹریوتھ افیئرز بلوچستان محمد افضل سلیری نے مہمانوں کااستقبال کیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہاکہ اسپورٹس اور یوتھ سر گر میاں معاشرے کے لیئے بہت ضروری ہیں جتنا صحت مند جسم ہوگا اتنا ہی تندرست ذہن ہو گا ہماری نو جوان نسل کو کھیل کی سر گر میوں کی طرف راغب کرنا نہایت ہی ضروری ہے نو جوان نسل قابل اور توانا ہوتی ہے اسی وجہ سے انہیں اسپورٹس جیسی مثبت سر گر میوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ذمہ دار شہری بن سکیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نہ صرف اسپورٹس اور یوتھ سر گر میوں میں دلچسپی لی ہے بلکہ ضلعی سطح پر تمام ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز اور اسپورٹس ڈیپارنمنٹس کو آ گاکیاہے اوران کوہدایات جاری کرتے آ رہے ہیں ذیادہ سے ذیادہ کھیل کی سر گر میوں کو فروغ دینے کے لیئے فنڈز مہیا کرتے ہیں نصیر آباد یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے پروگرا م کی ایک کڑی ہے جسکا آج افتتاح ہوا ہے اسپورٹس اینڈ افیئرزکے زیراہتمام کرکٹ ،فٹبال ،کبڈی، ملاکھڑا،رسہ کشی،بیڈ منٹن،والی بال،سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے جبکہ مینابازار،سائنسی نمائش،وال پینٹنگ ،یوتھ کنویکشن ،اورمیوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا جارہاہے پانچ روزہ اسپورٹس فیسٹول میں یہاں پر کھیلوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا کھیلوں سے وابسطہ افراد حصہ لیں تاکہ اس ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنارکیاجاسکے انہوںنے کہاکہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں امیدکرتے ہیںتمام یوتھ اس ایونٹ میں شامل ہونگے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے مشکورہیں جن کے احکامات کی روشنی میں نصیرآبادمیں اس ایونٹ کا انعقادکیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.