تمام غیر قانونی اسٹینڈز اور پارکنگ ہٹائیں جائیں

0

- Advertisement -

کوئٹہ10 فروری :۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک نظام کی بہتری، انجینئرنگ بیورو کا قیام اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تمام غیر قانونی اسٹینڈز اور پارکنگ ہٹائیں جائیں بغیر پارکنگ والے بلندوبالا عمارتیں اور ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرنے والے عمارتوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی اور ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر( ر) اورنگزیب بادینی، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طارق مینگل، سیکرٹری آر ٹی اے میران بلوچ، سیکرٹری کیو ڈی اے ہاشم خان کاکڑ، ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ محمد جاوید کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں کی چورائیوں کی توسیع، یوٹرنز اور گاڑیوں کیلئے پارکنگ کے نظام میں بہتری لانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو شہر بھر میں ٹریفک کی بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کرے گی اور ان تجاویز عمل درآمد کو یقینی انہوں نے کہا کہ ڈیری فارمز، شورومز اور گیراج کو شہر سے باہر منتقل کردیا جائیگا اور کوئٹہ شہر کے حوالے سے فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں لہذا فٹ پاتھوں پر تجاوزات کا فوری خاتمہ ضروری ہے اس سلسلے میں میٹرو پولیٹن و دیگر اداروں مل کر فٹ پاتھوں پر قبضہ ختم کروائیں انہوں نے کہا کہ شہر میں ریڑھی بانوں کے لیے خصوصی جگہ مقرر کی جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو سکے خاص طور پر تولہ رام روڈ، عالمو چوک اور جوائنٹ روڈ پر ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی اور مختلف شاہراہوں پرقائم ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور بلند عمارتوں میں پارکنگ نہ ہونے اور گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہونے سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں اس سلسلے میں ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.