کوئٹہ:گوداموں سے بھاری مقدار میں چھالیہ اورغیر ملکی کپڑا برآمد

0

- Advertisement -

 

 

پاکستان کسٹمز کوئٹہ نے اسمگل شدہ سامان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران ڈیڑھ سو میٹرک ٹن چھالیہ اور 15ٹن کپڑا برآمد کرلیاہے جن کی مالیت 17کروڑ روپے کی قریب بتائی جاتی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روزکسٹمز،ایف سی اور پولیس نے سریاب روڈپر واقع غیر قانونی گودامز پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سو میٹرک ٹن چھالیہ اور 15ٹن کپڑا برآمد کرلیاہے جن کی مالیت 17کروڑ روپے کی قریب بتائی جاتی ہے۔کلکٹر کسٹمز افتخار احمد نے ٹیم ایڈیشنل کلکٹر جمیل بلوچ اور ایڈیشنل کلکٹر یاسر کلواڑ ڈپٹی کلکٹر چودھری افضل لیلہ اسسٹنٹ کلکٹر سلیم طاہر اور انسپکٹرزشہزاد اختر اسلم سولنگی عارف د وتانی اور اسحاق جارج پر مشتمل بنا کر دی جس نے ایف سی اور پولیس کے تعان سے گزشتہ آدھی رات کو متعلقہ گودام پر چھاپہ مار کر مزکورہ۔ سامان برآمد کی واضع رئے سامان گیارہ ٹرکو پر مشتمل تھی۔ جسے بعد ازاں بخیر خوبی کسٹم ھاوس منتقل کیاگیا اسمگلروں کے خلاف کارواء جاری ہے اور تفتیش کر رہے ہہیں کہ معلوم کیا جا یئے کہ ان مکروہ دھندے کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے۔ اور جلد انھیں قانون کے کٹھرے میں لائے جائنگے چیف کلکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی چودھری اور کلکٹر پریوینٹو افتخار احمد نے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.