ناخواندگی کا خاتمہ،تعلیمی ترقی و علمی درسگاہوں میں اضافہ باعث مسرت ہے،الیاس کبزئی

0

- Advertisement -

 

 

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے ناخواندگی کا خاتمہ،تعلیمی ترقی و علمی درسگاہوں میں اضافہ باعث مسرت ہے،حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات بھی اس حوالے سے متاثر کن اور حوصلہ افزاء ہیں، اسی طرح معاشرے کا ہر شعبہ اپنی خدمات تعلیم کی بہتری کے لئے صرف کرے تو اس سے نئی نسل کو لکھا پڑھا بنانے میں کافی حد تک مدد ملے گی،ہم اس مکتبہ فکر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو علمی ترقی میں اپنا حصہ شامل کررہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقراء ماڈل پبلک ہائی اسکول خضدار کی سالانہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل الوداعی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، قومی ترانے پڑھے، ٹیبلو،خاکے پیش کیا، مختلف زبانوں میں تقاریر کیئے، حمد ونعت پڑھے اور شرکاء سے داد وصول کیئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے اسکول کے بچوں میں انعامات، شیلڈ، اور اسنا د تقسیم کیئے۔تقریب سے اسکول کے ڈائریکٹر محمدایوب نوتانی، طالبہ عائشہ ایوب، اقراء، صاحبہ خاتون و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا مذید کہنا تھا کہ اسی طرح تمام طبقات کو مل کر تعلیمی ترقی کے لئے محنت اور جدوجہد کرنا چاہیئے، قوموں کی ترقی اور آگے بڑھنے کا ذریعہ صرف تعلیم ہی ہوسکتی ہے، جن قوموں نے تعلیم کو فوقیت دی اور علم کو ترجیحات میں شامل کیا ان قوموں کو ترقی ملی اور آج وہ دنیاء پر حکمرانی کررہے ہیں، ہمیں بھی ویسے ہی تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے اسی طرح کی کوششیں کرنی چاہیے اور اپنے عزائم کو بلند دیکھنا چاہیئے نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ایک جذبہ ولولہ دکھانا چاہیئے، اقراء ماڈل پبلک اسکول خضدار کے منتظمین کی خدمات قابل تعریف ہیں جو بچوں کو پڑھا رہے ہیں اور انہیں علم جیسی روشنی سے آراستہ کررہے ہیں تعلیمی خدمات پر انہیں کامیابی ضرور ملے گی۔ ڈائریکٹر اقراء ماڈل پبلک اسکول خضدار محمد ایوب نوتانی نے ڈپٹی کمشنر خضدار و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اسکول کی تقریب میں شرکت کے بچوں کی حوصلہ افزئی کی اور ہمیں شرف بخشا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.