صوبائی ہستپال کوئٹہ میں نصب آکسیجن پلانٹ کی مقررہ معیار کو پورا نہ کرنےکا سخت نوٹس

0

- Advertisement -

کوئٹہ۔04دسمبر۔چیئرمین وزیراعلی انسپکشن ٹیم سجاد احمد بھٹہ نے سنڈمین صوبائی ہستپال کوئٹہ میں نصب آکسیجن پلانٹ کی مقررہ معیار specification کو پورا نہ کرنےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ سے ضرورت کے مطابق آکسیجن کی ترسیل کو متعلقہ شعبہ جات میں یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت آکسیجن کی فراہمی ممکن ہوسکے۔یہ نوٹس انہوں نے گزشتہ روز سنڈیمن صوبائی اسپتال کے دورے کے موقع پر لیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو یہ بھی ہدایت کی کہ اسپتال کے 27 شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ تیار کرکے پانچ روز کے اندر پیش کی جائے۔ دورے کے موقع پر انہیں ایم ایس سنڈمین صوبائی ہسپتال فضل الرحمان بگٹی نے اسپتال کے مختلف شعبوں، ادویات مشینری، طبی آلات اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔ ایم ایس نے ہسپتال میں درپیش مسائلِ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ نرسنگ اسٹاف کی کمی کو دور کرنے اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے اس موقع پر او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کےلئے سفارشات مرتب کر کے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھجوائی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.