خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسب سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب

0

کوئٹہ 04دسمبر :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پوری دُنیا میں 03دسمبر کو خصوصی افراد کا عالمی دن کے طور پر منایا

- Advertisement -

جاتا ہے جس کا مقصدخصوصی افراد کے ساتھ معاشرے کو زندہ رکھنے اور آگے بڑھانے کیلئے مثبت اور خوشگوار رویہ رکھیں اور ان کے حقوق اور مختص کوٹہ کی پا سدار ی کو یقینی بنائیں ۔گورنر یاسین زئی نے معذور طلباءوطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور جدید مہا رتیں سیکھانے والے اساتذہ کرام کو خراج تحسین کے مستحق قرار دیا ۔ان خیالات انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسب سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جزل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مسرت جبین ،سو شو ّSOCIO)) پاکستان کے امان اللہ کاکڑ ،یو این ڈی پی کے نمائندہ محمد مری اور اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پرنسپل روبینہ شاھین شما ئلہ ناز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افراد اور فنی وتعلیمی اداروں کے طلباءوطالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔خصوصی افرادکے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا سائنیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اس تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور میں آپ جسمانی معذوری کا شکار تو ہوسکتے ہیںلیکن مجبور ہرگز نہیں ہیں۔گورنر نے اکیسو یں صدی کے سب سے بڑے سائنسیدان اسٹیسن ہا کنگ کی مثا ل دیتے ہوئے کہاکہ وہ معذورہونے کے باوجود دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال بن چکی ہے ۔اسٹفن ہا کنگ کے ہاتھ پاوں کام نہیں کرتے تھے اور قوت گوہائی سے بھی محروم تھے ۔لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت معیاری کُتب تصنیف کیں اورسائینس وتحقیق کی دُنیا میں ایک باو قار مقام بنایا ۔گورنر یاسین زئی نے خصوصی افراد پر زور دیاکہ وہ جدید سہولیات اور حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے مواقعوں سے استفادہ کرکے اپنے معاشرے میں ایک موثر اور فحال کردار ادا کریں ۔گورنر خصوصی افراد کودر پیش مشکلات وسائل ،سرکاری ملازمت میں ان کیلئے مختص کوٹہ کی پاسد اری اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔آخر میں گورنر نے خصوصی افرادکی تقریب کے منتطمین اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی افراد میں انعامات اور یادگاری شیلڈ تقسیم کیے قبل ازیں اسپیشل بچوں نے ملی نغمے کشمیر سانگ اور ٹیبلوپیش کیے ۔تقریب کے اختتام کے موقع پر گورنر بلوچستان اسپیشل بچوں اور بچیوں میںگھل مل گئے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.