بی اے پی عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہے، سردار نور احمد بنگلزئی

0

- Advertisement -

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سرار نوراحمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ بی اے پی صوبے کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ماضی میں عوام کا استحصال ہوتا رہاہے ترقیاتی منصوبے ہوں یا ملازمتیں سب میں غریب اور مستحق لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا رہاہے لیکن اب کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی بی اے پی عوام کی پارٹی ہے جس نے صوبے اور عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے روز اول سے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوجوانوں کی مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت دینی فریضہ سمجھتا ہوں ترقیاتی کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کرتا رہوں گادن رات عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے عوام اب تبدیلی محسوس کرینگے کہ عوامی نمائندے کس طرح ہوتے ہیں عوام کیلئے ہروقت ہمارے دروازے کھلے ہیں ہم عوام کے خادم اورعوامی نمائندے ہیں جو عوام کی خدمت علاقائی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ہم عوام کو کسی بھی میدان میں تنہا نہیں چھوڑینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.