بلوچستان بھر میں سندھی ٹوپی، اجرک کا دن سندھ میں جوش و خروش سے منایا گیا

0

- Advertisement -

 

 

چیئرمین سومرو اتحاد پاکستان سردارسجاد حسین سومرو نے کہا ہے کہ سبی سمیت پاکستان میں بسنے والے سندھی بلوچ پشتون پنجابی اردو سرائیکی زبازبولنے والوں کا تہذیب رسم ورواج ثقافت جدا سہی مگر ہم سب ایک ہیں ملک بھر کے قبائل پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی میں کسی سے پیچھے نہیں سندھی ثقافت ڈے مناکر ہم سب نے ایک ہونے کا ثبوت دیا تمام قوم قبیلے ملک وقوم کو سرمایہ ہیں جس طرح بلوچستان میں جاموٹ سومروسمیت دیگر برادری آباد ہے اسی طرح سندھ میں بھی ہر قوم قبیلے کے لوگ آباد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں ننے جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان سبی کی جانب سے ٹوپی اجرک ڈے کے سلسلے میں جرگہ ہال آڈیٹوریم سبی میں عظیم الشان تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجاموٹ قومی موومنٹ سبی کے صدر میر غلام حسین ابڑو، جنرل سیکرٹری ممتازاحمد سیانچ، سینئر نائب صدر محمد اسماعیل ڈندور، گلاب خان چشتی، صوفی لعل محمد سومرو، خدا بخش چشتی، حاجی محمد بقاء سولنگی، سینئر ممبر محمد یونس سولنگی، منظور احمد سومرو،پروگرام آرگنائزر عبدالجبار سومرو، خادم حسین سومرو،چیف آف خجک سردار محمد خان خجک، سابق تحصیل ناظم سبی میر اصغر خان مری، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عبدالغفور چاچڑ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی، سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ر حاجی سعید الدین طارق علاوہ جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان ضلع سبی کے کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صوفی لعل محمد سومرو نے حاصل کی جبکہ اجلاس کی کاروائی گلاب خان چشتی نے کی سندھی ثقافت کے سلسلے میں ٹوپی اجرک ڈے کی مناسبت سے جرگہ ہال آڈیٹوریم سبی میں ہونے والے تقریب سے سردارسجاد حسین سومرو،سردار،محمد خان خجک، میر منظور احمد سومرو، میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ، محمد اکبر ابڑو،عبدالغفور چاچڑ، جاموٹ قومی موومنٹ سبی کے صدر میر غلام حسین ابڑو، ممتاز سیانچ، محمد یونس سولنگی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1دسمبر کا دن ہماری قومی تحریک کیلئے اہمیت کا حامل ہے جاموٹ قوم اپنی صدیوں پرانی تہذیب تمدن ثقافت کی امین ہے زندہ قومی اپنی ثقافت کو جاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں آج ہم سب نے سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے ثابت کردیا کہ ہم ہر قوم قبیلے کی خوشیوں میں شامل ہے سندھی قوم ایک پرامن محب وطن قوم ہے جو ہر قوم قبیلے کی فلاح وبہبود میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان سمیت پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے سندھ قوم نے ہمیشہ اہم رول پلے کیا مقررین نے کہا کہ قلم اور کتاب کو ہتھیار بنا کر اپنی قوم قبیلہ کے روشن مستقبل کیلئے ہم سب نے مل جل کر کام کرنا ہے اپنی نئی نسل کو تعلیم وہنر کی فراہمی میں ہر شخص اپنا رول پلے کرے تاکہ ملک کی نوجوان تعلیم یافتہ ہوکر قوم کا سرفخر سے بلند کرے اور قوم قبیلے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی وی سے سندھی زبان میں پروگرام نشر کرنے کے ساتھ ساتھ سندھی اور سرائیکی زبان میں تعلیم دی جائے سبی میں ہونے والے عالمی یوم سندھی ثقافت کے سلسلے میں تقریبات کے شرکاء کو سندھی ٹوپی اجرک کے تحفے بھی دئیے گئے ڈھول کی تاپ پر من چلے نواجوں نے رقص بھی کیے اور سندھی سرائیکی اردو پنجابی بلوچی پشتون زبانوں میں گانے بھی سنائے گئے ریلوے اسٹیشن پبلک پارک سے ریلیاں بھی نکالی گئیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات بھی کیے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.