ہرنائی‘ٹریفک جام روز کا معمول، عوام اذیت میں مبتلا، انتظامیہ لاپتہ

0

- Advertisement -

 

 

ہرنائی شہر میں شدید ٹریفک جام کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ضلعی انتظامیہ و پولیس ہرنائی ہرنائی شہر میں ٹریفک کو رواں رکھنے کا مستقل حل نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ ٹرک آڈہ اور سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے سابق دور حکومت میں شہر سے باہر ٹرک آڈہ اور سبزی فروٹ مارکیٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور ہوا تھا جس پر تعمیراتی کام بھی ہوا تھا تاہم تعمیراتی کام ادھورا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ قریش، ایس پی ہرنائی سے اپیل کی ہے ہرنائی شہر میں ٹریفک جام مسئلے کا واحد حل سبزی منڈی، ٹرک آڈہ، مستریوں کے دکانوں کو شہر سے منتقلی ہے سبزی منڈی اور ٹرک آڈہ کے کام کو پوری طورپر مکمل کرکے شہر سے باہر منتقل کیا جائے ہرنائی کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہرنائی شہر کے سڑکیں جوکہ پہلے ہی انتہائی تنگ ہے دوسری جانب شہر میں دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کے داخلے اور مستریوں کے دکانوں پر گاڑیوں کی مرمت کے باعث ہرنائی شہر میں ٹریفک جام کا شدید مسئلہ درپیش ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی، ایس پی ہرنائی سے اپیل کی ہے کے مین شاہراہ کجوماما ہوٹل تا ایس پی آفس تک مین شاہراہ پر گاڑیوں کی ڈبل پارکنگ کرکے روڈ کے درمیان میں گاڑیوں کی مرمت کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے مذکورہ ایریا میں صبح سے شام تک شدید ٹریفک جام رہتا ہے ہرنائی کی نصب آبادی کے علاوہ یہ مین شاہراہ پر پنجاب و دیگر علاقوں کیلئے جاتا ہے اور مستیریوں کی جانب سے روڈ کے درمیان ڈبل ڈبل گاڑیاں کھڑی کے گھٹنوں گھنٹوں گاڑیوں کی مرمت کرتے ہے جسکے باعث دور دراز سے شہر آنے اور ہسپتال جانے والے گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک جام کے باعث کھڑی رہتے ہیں گاڑیوں میں سوار خواتین مریضوں، مسافروں، بچوں، ضعف المر افراد سمیت عام عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ایس پی آفس تا کجو ماما چوک تک مذکورہ مین شاہراہ پر گاڑیوں کی ڈبل پارکنگ اور روڈ کے درمیان گاڑیوں کی مرمت پر پابندی لگائی جائے یا انہیں شہر سے باہر کسی کھلے جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک رواں رہے اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.