نوکنڈی کچروں کے ڈھیرمیں تبدیلی، انتظامیہ لاپتہ

0

- Advertisement -

 

تحصیل نوکنڈی کے مختلف پبلک مقامات پر کچروں کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں مگرتاحال کسی عوامی نمائندے نے اقتدام نہیں اٹھایااورنہ ہی شہرمیں صفائی مہم شروع کیاگیاایک طرف شہریوں کوصفائی کی ابترصورتحال سے مشکلات کاسامناہیں تودوسری جانب شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہیں کتامارمہم صرف شہرکے چند اوارہ کتوں کوماراگیاجبکہ یونین کونسل کے پاس ان کتوں کوشہرسے باہر تلف کرنے کے لیے کوئی سہولت موجودنہیں ہے آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری بلخصوص اسکول جانے والے بچے وضعیف العمرطبقے کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ایم پی چاغی کی جانب سے گزشتہ چندماہ قبل ایک سروے ٹیم نوکنڈی کے مختلف مقامات میں سروے کی اورکچروں کے ڈھیرکیساتھ کھڑے ہوکرسوشل میڈیامیں خوب فوٹوسیشن کی مگرافسوس اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوااور تاحال نوکنڈی شہرکے مختلف کلیوں وبازارمیں کچرے پڑے ہیں اور کلی غریب آباد میں کوڈاکرکٹ کے ڈھیرایک پہاڑکامنظرپیش کررہاہے کچروں کے اس پہاڑ پراگرکوئی بندہ چڑھ جائے تووہ پوراشہرکانظارہ کرسکتاہے متعددبارکلی مکینوں نے عوامی نمائندوں کودرخواستیں لکھے اور میڈیاکے زریعے بھی اس مسلے کواٹھایامگر کسی نے اس مسلے پر کوئی خاطرخواہ توجہ نہیں دی شہریوں نے ایم پی چاغی اور سیندک پروجیکٹ کے منیجمنٹ سے مطالبہ کیاکہ وہ شہرکے صفائی پرہنگامی بنیادوں پر اقتدام اٹھاکرنوکنڈی شہرمیں صفائی مہم کاآغازجلد شروع کرکے کچروں کے ان ڈھیر کوٹکانہ لگایاجائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.