ناروے جیسے واقع انسانیت کے لئے خطرہ ہیں، سردار نور احمد بنگلزئی

0

- Advertisement -

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ناروے جیسے واقع انسانیت کے لئے خطرہ ہیں اسلام امن کا مذہب ہے اسلام دوسرے مذاہب کا احترام سکھاتا ہے دوسرے بھی ہمارے مذہب کا احترام کریں گے ہم ایسے واقعات کو کسی صورت برادشت نہیں کریں گے وزیراعظم عمران خان نے ناروے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج مراسلہ دیکر تمام مسلمانوں کا دل جیت لیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر قدم اٹھایا جائے اسلام امن پسند مذہب ہے جس کی تعلیمات میں ہمیشہ امن وامان کو درس دیا گیا قرآن پاک کی عظیم تعلیمات میں بھی بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے قرآن پاک کی بے حرمتی عالم اسلام کے جذبا ت سے کھیلنے کی سازش ہے ہم قرآن پاک کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.