صوبہ بلوچستان میں شیخ زید ہسپتال واحد ہسپتال ہے جوکہ دو قومی نیشنل ہائی ویز پر واقع ہے

0

- Advertisement -

دشت (نامہ نگار)پیرا میڈیکل اسٹاف شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے صدر سلام بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں شیخ زید ہسپتال واحد ہسپتال ہے جوکہ دو قومی نیشنل ہائی ویز پر واقع ہے اور ہسپتال کے دیرینہ مسائل گمبھیر ہونے کی وجہ سے مریض اور عملے پریشان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دشت کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے عہدیداران سمیت علی اکبر زہری ،داود خان ترین ، عبدالستار ، قادر بنگلزئی ، عبدالخالق بنگلزئی ، مقبول احمد بنگلزئی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبہ کے واحد ہسپتال شیخ زید کو صوبائی حکومت کے طویل میں دیکر حکومتی عدم توجہی اور عدم فنڈنگ کی وجہ سے ہسپتال کے دیرینہ مسائل گمبھیر ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اعلی اور کروڑوں لاگت والے مشینری جن میں ایکسرے، سٹی اسکین ،ایم آر آئی ودیگر جدید مشینریاں خراب و بند پڑے ہیں بعض جدید مشنری کو فلم میسر نہیں جوکہ مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،صدر سلام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کے حل طلب مسائل جن میں ڈپوٹیشن الاونس ، اسپیشل الاونس وفاق سے اداروں کو ملنے تھے مگر بدقسمتی سے شیخ زید ہسپتال کے ملازمین ان الاونسزز سے محروم ہوگئے ہیں،انہوں نے وزیراعلی بلوچستان ،وزیر صحت اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے گمبھیر مسائل کاخاتمہ کرکے ملازمین اور مریضوں کو سہولیات فراہم کیا جائے اور خراب اور بند مشینری کو درست کرکے ہسپتال کو تبائی سے بچایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.