لیویز فورس کے اہلکاروں میں گرم جیکٹس تقسیم کئے

0

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران نے لیویزہیڈکوارٹر اور ولی خان لیویز تھانہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ممتازعلی کھیتران نےدرینگڑھ لیویز تھانہ ولی خان لیویز تھانہ لیویز لائن کے انھوں نے اب تک 250 کےقریب گرم جیکٹس لیویز اہلکاروں میں تقسیم کئے ہیں۔اور لیویز تھانہ ولی خان۔لیویز تھانہ کردگاپ کھڈکوچہ دشت کے لیویز اہلکاروں کو مزید گرم جیکٹس فراہم کرینگے۔۔۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ممتاز علی کھیتران نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو ہرصورت برقرار رکھائے جائے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنےوالے عناصر کے سات آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ لیویز فورس کے تمام 5 تھانوں اور پولیس تھانے کا رنگ و رینوویشن کیا اور تمام تھانوں میں سولر انرجی سسٹم لگوائی گئی۔اس کے علاوہ مستونگ میں 40 لیویز اہلکاروں پر مشتمل QRF لیویز فورس تشکیل دی۔انھوں نے کہاکہ کچھ لیویز اہلکار بیمار تھے انکا علاج کروایاگیا۔۔۔۔۔۔۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عنایت اللہ بگٹی لیویز لائن ہیڈکوارٹر آفیسر رسالدار منیر احمد محمد حسنی نائب رسالادار عبدالظاہرکرد کنٹرول روم انچارج نزیر احمدلہڑی و دیگر بھی انکے ہمراہ موجودتھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لیویز اہلکار اس سخت سردی کے موسم میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔اور لیویز فورس کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت آج عوام امن و خوشحالی کی زندگی گزار رہےہیں۔انھوں نے کہاکہ لیویز فورس کے ملازمین میرے بھائی ہے مجھ سے جتنا ہوسکے میں انکی فلاح و بہبود کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہےہیں ۔انھوں نے کہاکہ لیویز فورس کے اہلکاروں میں مزید گرم جیکٹس بھی تقسیم کرینگے۔انھوں نے کہاکہ لیویز فورسز کے جوان سردی و گرمی میں دن رات شاہراوں اور چوکیوں پر خدمات سر انجام رہےہیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ہمارا بھی فرض ہیکہ لیویز فورس کے جوانوں کو تمام سہولیات فراہم کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.