افسوس یہی کھلاڑی کسی دوسرے صوبے کے ہوتے تو اس نونہال کھلاڑی کا شاندار استقبال کیا جاتا

0

- Advertisement -

بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے ناہب صدر اور قلات ڈویژن کے صدر عامر خان بلوچ نے آج خضدار کے نونہال انٹرنیشنل کھلاڑی مرتضی بلوچ کے استقبالی پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام میں صرف کچھ اسپورٹس دوست شامل تھے دیکھ کر بہت افسوس ہوا اگر یہی کھلاڑی کسی دوسرے صوبے کے ہوتے تو اس نونہال کھلاڑی کا شاندار استقبال کیا جاتا اس میں علاقے کےڈپٹی کمشنر، رہنماوں سمیت ایم پی اے ایم این اے شرکت کرتے اور اسکے علاوہ ہمارے خضدار کے صحافی حضرات اور دوسرے سوشل میڈیا کے نماہندے نظر نہیں آرہے تھے جو اپنی من پسند پروگرامز میں شرکت کرکے آواز بلند کرتے ہیں کیا یہ نونہال انٹر نیشنل کھلاڑی کا حق نہیں بنتا جو کہ اسکے ساتھ نا انصافی کیا جارہا ہے۔
خضدار کو ویسے بھی اسپورٹس آفیسر نہیں ہے اگر کوہی ہے تو وہ بھی نظر نہیں آتا۔
اگر اسطرح کھلاڑیوں کو اہمیت نہیں دیتے ہیں تو وقت آنے پر عوام بھی اپنے ایسے نماہندوں کو مسترد کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.