دالبندین میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا

0

- Advertisement -

ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین شہر سمیت چاغی نوکنڈی آمری پدگ یک مچ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ۔معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ۔ دالبندین میں بجلی غائب ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گئے سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ جمعے کے روز دوپہر تک جاری رہا بارش کی وجہ سے دالبندین اور چاغی میں گلیوں اور سڑکوں نے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں علاوہ ازیں سیلابی ریلوں کے بہنے سے پاک ایران ریلوے پٹٹری کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد جگہوں سے ریلوے پٹٹری سیلابی پانی میں بہہ گئی اور اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی چاغی اور دیگر علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے کھڑی فضلات کو نقصان پہنچا ۔تاہم حالیہ بارشوں کے سبب کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہ ہوسکی البتہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.