تبدیلی کا قافلہ کلی اسماعیل شہباز ٹاﺅن کی گلی کوچوں تک پہنچ گیا

0

- Advertisement -

 

تبدیلی کا قافلہ آج کلی اسماعیل شہباز ٹاﺅن کی گلی کوچوں تک پہنچ چکا ہے ، کلی اسماعیل کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے چونکہ مذکورہ علاقے کے لوگوں کو مذہب اور قوم کے نام پر روزاول سے ورغلایا جاتا رہا ہے آج یہاں کے لوگ باشعور ہوچکے ہیں ۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین وردگ ، صدر ڈاکٹر منیر بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین ، سید بسم اللہ آغا ، ایڈووکیٹ علی دوست لانگو و دیگر نے کلی اسماعیل شہباز ٹاﺅن میں حاجی سعداللہ خان بابئی ، وڈیرہ نسیم لانگو ، حاجی سعید بابئی ، لالا محمد آصف لانگو ، محمد ایوب مینگل ، ایڈووکیٹ عارف لانگو ، سلیمان لانگو اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس سے قبل حاجی سعداللہ خان بابئی ، وڈیرہ نسیم لانگو و دیگر نے بڑی تعداد میں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا کیونکہ کلی اسماعیل جو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے عین وسط میں واقع ہونے کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی بنیادی وجہ یہاں کے حکمرانوں کی جانب حلقے اور یہاں کی عوام کو نظر انداز کرنا ہے ۔ کلی اسماعیل آج بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے یہاں کے نوجوان تعلیم سے دور ہورہے ہیں اس لئے ہم نے کافی سوچ اور صلاح و مشورے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میںباقاعدہ طور پر شمولیت کا فیصلہ کیا کیونکہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں عمران خان کی وژن کے نتیجے میں ہی آج ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہے ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین وردگ ، صدر ڈاکٹر منیر بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین ، سید بسم اللہ آغا ، ایڈووکیٹ علی دوست لانگو و دیگر نے حاجی سعداللہ خان بابئی ، وڈیرہ نسیم لانگو و دیگر کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی بہترین کارکردگی اور وژن کو دیکھ کر ہی لوگ جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ہمیں امید ہے کہ نئے شامل ہونے والوں کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی اور وہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںگے ۔ کلی اسماعیل کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.