پاکستان میں ٹماٹر بحران ،ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع

0

- Advertisement -

 

پاکستان میں ٹماٹر کے بحران کے پیش نظر ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع ہوگئی ہے جبکہ افغانستان سے بھی ٹماٹر درآمد کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق ملک اور بلوچستان میں ٹماٹر کی شدید بحران اور قیمتوں میں اضافے کے بعد ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع ہوگی اور آفغانستان سے بھی ایک دو روز میں ٹماٹر برآمد کئے جائیں گے ایران سے ٹماٹروں کی بھاری کھیپ لے کر 4 ٹرالر کوئٹہ اور 9 ٹرلر پاک ایران سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے جب کہ تفتان پہنچنے والے 9 ٹریلر بھی ایک دو روز میں کوئٹہ پہنچ جائیں گے کسٹم حکام کے مطابق ایران سے آنے والے ٹریلروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 500 میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہوا ہے ، ایرانی ٹماٹر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 7 نجی کاروباری کمپنیوں نے درآمد کیے ہیں حکام نے بتایا کہ ایران سے درآمد کیے گئے ٹماٹر کراچی اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے بھیجے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.