کراٹے کی کھلاڑی حلیمہ بلوچستان کےلئے نیشنل گیمز مین پہلا گولڈ میڈل جیتنے مےں سرخرو

0

- Advertisement -

کراٹے کی کھلاڑی حلیمہ بلوچستان کےلئے نیشنل گیمز مےںپہلا گولڈ میڈل جیتنے مےں سرخرو ہوگئےں۔ تفصےلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری 33ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کی خاتون کراٹے کھلاڑی حلیمہ نے سیمی فائنل میں واپڈا کی کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی، فےصلہ کن معرکے مےں گولڈ میڈل کی جنگ بلوچستان کی حلیمہ اور پاک آرمی کی کھلاڑی کے درمیان ہوئی جس مےں بلوچستان کی حلیمہ نے پاک آرمی کی کھلاڑی کو شکست سے دو چار کرکے گولڈ میڈل جےت کر صوبے کا نام روشن کردےا۔33ویں نیشنل گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں بلوچستان کے باکسرز کے سامنے ڈپارٹمنٹس اور صوبوں کے باکسرز بے بس نظر آئیں ،بلوچستان کے جمال شاہ نے سندھ کے محمد علی کو پہلے راونڈ میں ناک آوٹ کیا، عبدالصمد نے ریلوے کے باکسرکو ہرایا،بلوچستان الیاس نے 57کے جی میں جبکہ ذاکر نے 49 کے جی میں کامیابی حاصل کی، اور گرلزاےونٹ میں ملائکہ زاہد نے خیبرپختونخوا کی باکسر کو ناک آوٹ کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ووشوکے بوائز و گرلزاےونٹ میں بلوچستان کے تین گرلز اور تین بوائز کھلاڑیوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، بوائز ایونٹ کے 85 کے جی میں محمد اسلم نے ایچ ای سی کے کھلاڑی کو شکست دے دی، 75 کے جی میں حمیداللہ نے پنجاب کے کھلاڑی اور 70 کے جی میں سہیل احمد نے پاکستان پولیس کے کھلاڑی کو چاروں شانے چیت کردیا، وومن ووشو ساندا ایونٹ میں بلوچستان کی زینب نے 60کے جی میں اسلام آباد کی کھلاڑی کو ہرادی، 56 کے جی میں بلوچستان کی ہمہ بتول نے ریلوے کی کھلاڑی کو زیر کیا، جبکہ بلوچستان کی کینزہ فاطمہ نے 52کے جی میں ایچ ای سی کی کھلاڑی کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہیں، بیڈمنٹن گرلز و بوائز ایونٹ میں بلوچستان کی گرلز کھلاڑیوں کو پاک آرمی کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑھا.جبکہ بوائز میں بھی بلوچستان کو پنجاب کے کھلاڑیوں نے-0 3 سے شکست دیدی، آرچری ایونٹ میں بلوچستان کے بوائز میں علاوالدین نے365 ،فیض اللہ نے 322 اور طاہر نورزئی نے150 سکور کئے جبکہ گرلزاےونٹ میں فاطمہ نے 322 سکور بنا کرپوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 16 میں جگہ بنانے کے بعد اہم پوزیشن کےلئے کامیابی حاصل کرلی۔ روئنگ کے ایونٹ میں بلوچستان نے تمام مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ ہاکی ایونٹ میں بلوچستان ٹیم کی شکست کا تسلسل برقرار تےسرے میچ میں پنجاب کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، رسہ کشی ایونٹ میں بلوچستان ٹیم کا مقابلہ سندہ سے ہوا۔ جوکہ سندہ ٹیم کی پلڑا بھاری ہونے پر بلوچستان ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، اسکوائش ایونٹ کے کواٹر فائنل میں بلوچستان کے کھلاڑی وقار خان کو ایچ ای سی کے کھلاڑی کے ہاتھوں دس ،بارہ، بارہ دس سے شکست نصیب ہوئی، باسکٹ بال خواتین ایونٹ میں پنجاب کے ہاتھوں بلوچستان کو -04 73 کے سکور سے عبرت ناک شکست ہوئی۔ جبکہ بوائز میں پاکستان نیوی نے بھی بلوچستان باسکٹ بال ٹیم کو100-33کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، والی بال ایونٹ میں پنجاب نے بلوچستان ٹیم کو 3-1سے شکست دیدی، رگبی ایونٹ میں بلوچستان کی ٹیم کو خیبرپختونخوا کے ہاتھوں شکست نصیب ہوئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.