- Advertisement -
کوئٹہ14 نومبر:۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشترک سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاسیمینار پاکستان کسٹمزکی جانب سے یورپین جی ایس پی رولز آف اوریجن اور ریکس Rex))سسٹم کے تحت اوریجن سرٹیفکیشن و WEBOCسسٹم برقرار رکھنے اور اس کی افادیت کے حوالے سے منعقد کیا گیا اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نورعلی اچکزئی، ڈائریکٹرٹی ڈی اے پی کمال شہر یار کنسلٹنٹ جی ایس پی، ٹی ڈی اے پی کلیم اللہ میمن ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی کراچی اور بڑی تعداد میں برآمد کنندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی کوئٹہ نورعلی اچکزئی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئےEU،GSPپلس سٹیٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کویہ سٹیٹس مل جانے کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ برآمدکنندگان اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپی ممالک کو برآمدات بڑھائیں ۔اور اس سیمینارکا مقصد بھی برآمد کنندگان کی کیپسٹی بلڈنگ کرنا ہے تاکہ وہ ریکس(REX) کے تحت قائم GSP,EUرولز آف اوریجن سسٹم سے بھرپور آگاہی حاصل کریں۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اورGSP,EU رولزکی اہمیت اجاگر کی۔ سیمینار کے آخر میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نے الوادعی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاءاور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔