نصیر آباد کے زمینداروں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، لشکری خان رئیسانی

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن و سابق سینیٹرنوابزادہ لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ ایک سازش کے تحت ان کے حقوق سے محرومرکھا جا رہا ہے حکمران طبقہ نے ہمیشہ لوٹ گھسوٹ کر کے صوبے کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے گوادر ریکو ڈک سیندک پروجیکٹ سمیت دیگر میگا پروجیکٹس کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اب نصیر آباد میں وہی روایت دہرا کر کسی سالوں سے آبادغریب کاشتکاروںکو اپنی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے 72سالوں سے بلوچستان کے عوام پر ظلم و نا انصافیوں کا سلسلہ جا ری ہے اب وقت آ گیا ہیکہ عوام بی این پی کے پلیٹ فار م پر متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیئے جدو جہد کریں بی این پی نصیر آباد کے کاشتکاروں کے ساتھ ہر محاذ پر ساتھ دیتی رہے گی بی این پی صوبے کا واحد جماعت ہے جو کہ صوبے کی سر زمین کے دفاع مظلوم اور غریب عوام کے حقوق کے لیئے ہمیشہ عملی طور پر آواز اٹھاتی آ رہی ہے متحد اور منظم ہوئے بغیر بلوچستان کے عوام کو انکے حقوق کھبی بھی نہیں مل سکتے تحصیل بابا کوٹ میں صدیوں سے آ باد کاشتکار اور زمیندار اپنی زمینوں پر آبادی کر رہے ہیں مگر اب ایک سازش کے تحت ان کو شہداءکے نام پر زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اس حکومتی اقدام کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ اپنے مظلوم اور غریب بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں معروف قبائلی شخصیت بابا غلام رسول عمرانی کے زیرقیادت منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے سابق وفاقی وزیر و بی این پی کے مرکزی رہنما میر ہماﺅں عزیز کرد سرداز زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممران میر نذیر احمد کھوسہ ،شمائلہ بلوچ ،میر عبدالغفور مینگل ،واجہ یعقوب بلوچ بی این پی نصیر آباد کے ضلعی صدر میر محمد اسماعیل مینگل ضلعی جنرل سیکر ٹری غلام علی بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر شاہنواز مینگل خدا بخش بنگلزئی حیدر بلوچ سابق چیئر مین ڈاکٹر شاہنواز سیال جمعیت علماءاسلام کے ضلعی نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا نوابزاہ حاجی لشکری خان ریئسانی نے کہا کہ آج ہم پھر بلوچستان میں ہون والی ظلم و ذیادتیوں کے خلاف جمع ہیں کئی سالوں سے بلوچستان کے عوام سے نا انصافیاں جبر استحصال کا تسلسل جا ری ہے ہم اپنے حقوق سے کسی صورت دست بردار نہیں ہوں گے اگر کوئی سمجھتا ہیکہ ہمیں ڈرا دھمکا کر اپنے حقوق سے پیچھے دھکیلیں گے تو ہم انہیں واضع کر دیناچاہتے ہیں کہ آﺅ ہم بندوق کی نالی کے سامنے اپنا سر رکھیں گے حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ سازشی عناصر موقع تلاش کر رہے ہیں کہ ان میں انتشار پیدا کیا جائے وہ سازشی جنہوں نے اس ملک کی جمہوریت جو پامال کیاہے ہم اپنی سر زمین کے انچ انچ کا دفاع کریں گے اور ان تمام سازشوںکو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ حد ہو گئی ہیکہ بلوچستان یونیورسٹی کے ہیرسمنٹ کیس میں ملوث شخص کو پنجاب میں اعلیٰ عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے ان حکمرانوں سے اب کیا توقعات رکھیں جو بلوچستان کے ننگ و ناموس کی حفاظت نہیں کر سکتے جلسے سے بی این پی کے مرکز ی سینٹرل کمیٹی کے ممبر وسابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچوں کو آپس میں لڑا کر خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد کے عوام اگر صحیح نمائندوں کا انتخاب کرتے تو انہیں آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا اگر صحیح نمائندوں کا انتخاب ہوتا تو وہ آج آپ کے درمیان ہوتے انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہیکہ بلوچستان کا گرین بیلٹ تباہی سے دو چار ہے یہاں کے عوام تعلیم صحت سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں نصیر آباد کے عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں بلوچستان کاہر فرد چاہے وہ خواتین ہوںیا بچے سب آپ کے ساتھ ہے جلسے سے قبائلی شخصیت سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ تحصیل بابا کوٹ میں 11موضع جات پر مشتمل 30ہزار ایکڑ رپر مختلف قبائل کے لوگ آباد ہیں جوکہ 1967¾ءسے ان بنجر آراضیا ت کو قابل کاشت بنا رہے ہیں اور زمینوں کے تمام ریونیو ریکارڈ زمیندارو ں کاشتکاروں اور کسانوں کے نام پر ہیں جوکہ با قاعدگی سے زرعی ٹیکس آبیانہ عشر بھی دے رہے ہیں لیکن اب ایک سازش کے تحت تحصیل بابا کوٹ کے زمینداروں کاشتکاروں اور کسا نوں کو ان کی آباﺅاجداد کی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے جو کہ ظلم و ذیادتی کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ زبیع کینال میں لوگوں کو پینے تک کا پانی میسر نہیں لیکن محکمہ ایریگیشن کے آفیسران پٹ فیڈر کینال کو بند کر کے با اثر افراد کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.