
- Advertisement -
جمعیت علماءاسلام کے رہنماءجعفر خان کاکڑ نے ہندوستان میں سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں سوچھی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے بابری مسجد کے حوالے سے کورٹ کا فیصلہ حکومتی دباﺅ کا شاخسانہ ہے ،نریندرمودی ہندوستان کے اندر تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کی سازش کررہی ہے، مساجدوچرچز کو مندر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیںجس کو پوری دنیا کے مسلمان مل کر ناکام بنانا ہوگا انہوںنے کہا کہ بابری مسجد کی زمین پر مندر بنانے کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ہے اور اس فیصلے کو ہم کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے بھارتی سپریم کورٹ اپنا فیصلہ واپس لیں ورنہ پوری دنیا میں مسلمان بابر ی مسجد کے متعلق فیصلے کے خلاف احتجاج کرینگے بابری مسجد فیصلے آنے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے عالمی برادری خاموشی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بھارت کو روکے۔