
- Advertisement -
اسلام پشین ابو قاسم یونٹ کلی ملیزئی کے امیر غلام فاروق ترین جنرل سیکریٹری امر الدین ترین پریس سیکرٹری حاجی حمید اللہ ترین ودیگرنے کہاہے کہ قائد عوام مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستانی عوام آزادی مارچ میں شامل ہوکر پاکستان میں پیدا ہونے والے بد نظمیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیںسلیکٹڈ وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیر کوئی بات نہیں ہوگی آزادی مارچ کے ذریعے جعلی حکمرانوں کو ہٹا کر دم لیں گے اسلام آباد آزادی مارچ تاریخ ساز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکن پلان بی پر سختی سے عمل کرینگے حکمرانوں سے استعفیٰ لئے بغیراور قائد عوام مولانا فضل الرحمن کے حکم کے بغیر آزادی مارچ کے شرکا اسلام آباد کو خالی نہیں کرینگے انہوںنے کہا کہ حکومت عالمی اور سیاسی دنیا میں تنہائی کا شکار ہے ہر طرف سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہے اب اسے کوئی طاقت نہیں بچا سکتا آزادی مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی جمعیت علما اسلام ایک پرامن سیاسی اور مذہبی جماعت ہیںجو 14 دن کے پرامن آزادی مارچ سے اسلام آباد میں کوئی نقصان نہیں ہواجو کہ ہمارے لئے بڑا اعزاز ہیں۔