بلوچستان’ مسافر ٹرینوں میں چوہوں کا راج

0

- Advertisement -

بلوچستان سے پنجاب اور سندھ پشاور جانے والے مسافر ٹرےنوں مےں ناقص سہولیات بوگیوں میں کاکروچ ،چھپیکلیوں اور چوہوں کا راج سےٹےں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار حےدرآباد نواب شاہ ، خےر پور ، کشمور ، ڈےرہ غازی خان کے لئے بھی کوئی مسافر ٹرےن موجود نہےں ہے ۔تفصےلات کے مطابق بلوچستان سے پنجاب اور سندھ پشاور جانے والے مسافر ٹرنوں مےں دوران سفر یہ حشرات مسافروں کے کھانے پینے کی اشیاءاور سامان کا براحال کر دیتے ہیں جبکہ دوران سفرچھوٹے بچے اور خواتین ڈرے اور سہمے رہتے ہیں وفاقی وزیر ریلوے بلوچستان میں چلنے والی ٹرینوں کی حالت کو بہتر بنانے کے بجائے اپنی ذات کی تشہیر کرتے ذیادہ نظر آتے ہیں بلوچستان سے اندرون ملک ان ناکارہ اور ٹوٹی پھوٹی ٹرینوں میں سفر کر نے والے لاکھوں مسافرجب سفر کر کے اپنی منزل مقصود پر پہنچتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں ان ناکارہ بوگیوں میں نہ تو باتھ رومز میں ٹوٹیاں اور لائٹ ہو تی ہے بلکہ بیٹھنے والی برتھیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن وفاقی وزیر ریلوے دن رات محکمے کو اچھا بنا نے کے راگ لاپ رہے ہوتے ٹی وی چینلوں پر نظر آتے ہیں ٹرینوں سے سفر کر نے والے بلوچستان کی عوام نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے کہا ہے کہ بلوچستان سے پنجاب سندھ کے پی کے چلنے والی ٹرینوں میں ایک عام مسافر کی حیثیت سے سفر کر کے خود اندازہ لگا لیں کہ بلوچستان کے لو گ کس مشکل صورتحال میں ان ناکارہ ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں جوکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں بلوچستان کی عوام نے وفاقی وزیر ریلوے سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور بلوچستان سے چلنے والی ان ناکارہ ٹرینوں کی حالت زار بہتر بنائے اور نئی بوگیاں لگائی جائیں عوام نے کہا کہ بلوچستان کے اتنے بڑے لیڈر کے نام پر چلنے والی ٹرین اکبر ایکسپریس کی بو گیوں میں سفر کر نے سے پہلے مسافر شکرانے کے نوافل ادا کرتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح نئے پاکستان کی تبدیلی طاہر نہیں کرتی جبکہ بلوچستان سے حےدرآباد ،نواب شاہ ،خےر پور ، ڈےرہ غازی خان کشمور کے لئے کوئی مسافر ٹرےن نہےں ان علاقوں کے لئے مسافرٹرےن چلائی جائے تاکہ بلوچستان سے سفر کرنے والوں کو رےلیف مل سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.