بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم شروع

0

- Advertisement -

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم پیر 4 نومبرکو شروع کی جا رہی ہے۔ نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پور،ڈیرہ بگٹی،سبی،لورالائی،دکی،ہرنائی، زیارت، کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیومہم شروع کی جائے گی۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں 3 قلعہ عبداللہ،2 جعفرآبادجبکہ ایک کوئٹہ اور ایک ہرنائی سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بنیاد پر پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران7ہزار481کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی جبکہ 4ہزار547 موبائل ٹیمیں، 450فکسڈ سائیڈاور444 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک میں شامل ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک موجود ہے، رواں سال پاکستان میں پولیو کے 80کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جس کے خلاف ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہوگا جس میں علمائے کرام، سیاسی، سماجی رہنماں سمیت قبائلی عمائدین کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے معاشرے سے یہ خطرناک وائرس کا خاتمہ یقینی ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.