تعلیم اورکھیل معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے، میر ضیاءلانگو

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ تعلیم اورکھیل ہی وہ واحد راستہ ہے جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے، جو قومیں تعلیم و کھیل کےمیدان میں پیچھے رہ جاتی ہیں وہ ترقی کے منازل طے نہیں کرپاتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی 15 آل بلوچستان جے کے آئی کراٹے چیمپئن شپ 2019کی فائنل مقابلوں سےخطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ، مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر محمد شاکر، سینئر صحافی نواز طاہر، محمد قیصر چوہان ، شاہ دوتانی، داد محمد لانگو، اسٹاف آفیسر ٹو وزیرداخلہ شہباز خان ،محمد عادل، حسین چینگزئی،جمعہ خان، نصراللہ، فدا خان دمڑ ودیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ بدقسمتی سے کھیل کے کا شعبہ مسائل کاشکار رہا ہے جس کے باعث کھیل کا معیار جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے، بچوں کی بہترین ذہنی نشوونما کے لئے بنیادی سطح پر کھیلوں کی فراہمی ضروری ہے، ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم کھیل کے شعبے میں بہتری اور اصلاحات کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، یہ ہماری سماجی ذمہ داری بھی ہے جس کا ہمیں ادراک رکھنے کی ضرورت ہے، تاکہ ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ہوسکے، اگر ہم اپنی سماجی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کریں گے تو یقینا معاشرے میں اجتماعی بہتری آئے گی، صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے ، صوبائی وزیر نے کہاکہ بنیادی سطح پر اچھی کھیل کی فراہمی سے طلبا وطالبات مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کا احسن انداز سے لوہا منواسکتے ہیں، ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کوئی بچہ بھی تعلیم صحت اور کھیل سے محروم نہ رہے، بلوچستان میں شرح خواندگی میں اضافے سے صوبے میں مجموعی بہتری اور تبدیلی آئے گی. طلبا اس ضمن میں کھیل کے میدان میں اپنی محنت جاری رکھیں، جو ان کی صلاحیتوں سے ہم آہنگ ہو، آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ طلبا وطالبات ہمارا اثاثہ ہیں ان کی ذہنی صلاحیتوں اور استعداد کار میں جس قدر اضافہ ہوگا، اس کے مثبت اثرات پورا صوبہ محسوس کرے گا، کھیل،اور طلبا کو اچھی سہولیات فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بچوں کی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.