واسا حکام کی نااہلی‘سریاب کے مکین پانی کیلئے ترس گئے

0

- Advertisement -

واسا حکام کی نااہلی ، غفلت ،لاپرواہی کی وجہ سے کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر واقع خلجی کالونی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرنے لگی ہے،مکین صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لیکن حکام بالا کی جانب سے کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے ،محلے کا علیزئی ٹیوب ویل 10روز سے خراب ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ٹیوب ویل کا سمرسیبل پانی کو پورے پریشر کے ساتھ نہیں نکال پارہا اس کے علاوہ سمر سیبل سے جڑے پائپ اس قدر بوسیدہ ہے کہ ایک پائپ کئی جگہوں سے پھٹچکا ہے جس کی وجہ سے آدھا پانی واپس بورنگ میں ہی گر جاتا ہے اس بارے متعدد بار حکام بالا سے اپیل کی گئی کہ سمرسیبل کی مرمت کی جائے لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی جس کا خمیازہ مکینوں کو بھگتنا پڑتا ہے خراب سمر سیبل سے پورے ہفتے میں ایک دفعہ پانی مکینوں کو مہیا کیا جاتا ہے وہ بھی محض دو گھنٹے کیلئے ہفتے کے باقی دنوں محلہ کربلا کا منظر پیش کرتا ہے ،لوگ پانی کے حصول کیلئے یا تو ریڑھیوںمیں برتنوں کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہیںیا پھر ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں،جو فی ٹینکر مکینوں سے1000سے 1200تک وصول کرتے ہیں ،غریب مکین یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں،علاقہ مکینوں نے واسا ،حکام بالا اور خصوصاً ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے سے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی ایک بنیادی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کا بنیادی حصہ ہے جس کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے محلے کا سمر سیبل فوری تبدیل یہ مرمت کراکے مکینوں کا بنیادی مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.