مسافر کوچ ڈرائیوروں نے لسبیلہ میں قائم چیک پوسٹوںکیخلاف قومی شاہراہ بلاک کردی

0

- Advertisement -

بیلہ میں مسافر کوچ ڈرائیوروںنے لسبیلہ میں قائم چیک پوسٹوں پرمسافرگاڑیوں کو روکے جانے کے خلاف کوئٹہ سے کراچی جانے والی مین قومی شاہراہ بلاک کردی ، ڈرائیورنے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے ٹائر نکال کر گاڑیاں قومی شاہراہ پر کھڑی کردیں،ٹرانسپورٹر کالسبیلہ میں قومی شاہراہ پرقائم مختلف اداروں کی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا مطالبہ،قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، آٹھ گھنٹے مین قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،کوچ ڈرائیوروں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر ایف سی کے صوبیدا ر سے کامیاب مذاکرات کے بعدٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ کھول دی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 60کلومیٹر دو ر تحصیل بیلہ میں ہفتے کی صبح کو بیلہ کراس کے مقام پر المحمود مسافرکوچ کے ڈرائیور نے لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر قائم مختلف اداروں کی چیک پوسٹوں پر مسافروں کو تنگ کئے جانے کے خلاف اپنی کوچوں کے ٹائرنکال کرقومی شاہراہ کو مسافر وں کی آمدورفت کےلئے بندکردیا جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹردور تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جسکی وجہ سے ہزاروں مسافروں جن میں خواتین بچے اور عمررسیدہ مسافرشامل تھے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاکوئٹہ کراچی شاہراہ بندہونے کے باعث روڈ پر قائم ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی اور انہوںنے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیں اور مسافرمہنگے داموں اشیائے خوردنوش خریدنے پر مجبور ہوگئے ٹرانسپورٹر کا کہنا تھا کہ لسبیلہ میں مختلف اداروں کی چیک پوسٹیں قائم ہیں جہاں پر مسافروں کو کوچ مالکان کو تنگ کیاجاتاہے او ر چیک پوسٹوں پر متعین اہلکاروں کا رویہ مسافروں او رکوچ ڈرائیووں کے ساتھ ہتک آمیز ہوتاہے جسکی وجہ سے تنگ آکر آج ہم نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا ہے اب جب تک لسبیلہ میں قائم مختلف اداروں کی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیاجاتاہمارا احتجاج جاری رہے گا او رقومی شاہراہ کو آمدورفت کےلئے معطل رکھاجائے گا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل احمد بلوچ او ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کےلئے پہنچ گئے کافی دیر مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے او ر ٹرانسپورٹرز نے مزید مذاکرات سے انکار کردیا بعدازاں ایف سی بیلہ کے صوبیدارروید خان ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کےلئے پہنچ گئے کافی دیر مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹر ز نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر آمدورفت کےلئے ٹریفک بحال کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.