دوسرے روز بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں شٹرڈاﺅن ہڑتال جاری

0

- Advertisement -

آل پا کستان انجمن تا جران کی کا ل پر بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ سمیت مختلف شہروں میں شٹر ڈاﺅن ہر تال کا دوسرے روز بھی سلسلہ جا ری رہا ، جس کے دوران چھوٹے بڑے تجا رتی مرا کز بند رہے بلکہ ٹریفک بھی معمول سے کم دیکھنے کو ملی ،ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے انتہا ئی سخت انتظا ما ت کئے گئے تھے نہ صرف مختلف شہروں کے داخلی اور خا رجی راستوں کی کڑی نگرا نی کا سلسلہ جا ر ی رہا بلکہ مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کی جا مع تلا شی اور فورسز کا گشت بھی دن بھردیکھنے کو ملا ۔تفصیلا ت کے مطا بق بدھ کو دوسرے روز بھی صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ ،سبی اور دیگر شہروں میں حکومتی ٹیکسز کے خلا ف تا جر احتجا جا سرا پا احتجا ج رہے اور انہوں نے شہروں میں کا روبا ر بند رکھ کر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کیا جس کی وجہ سے عوام کو اشیا ئے خورد و نوش اور دیگر کے حصول میں سخت مشکلا ت درپیش رہی ہڑتال کے دوران کو ئٹہ اور دیگر شہروں میں ٹریفک بھی معمول سے کم رہی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے دوسرے روز بھی سیکورٹی کے انتہا ئی موثر انتظا ما ت کئے گئے تھے نا صرف شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرا نی کا عمل جا ری رہا بلکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی دن بھر دیکھنے کو ملا ۔مرکزی انجمن تا جران بلو چستان کے رہنما ﺅں عبدالرحیم کا کڑ و دیگر کا کہنا تھا کہ بلو چستان کے تا جر برا دری ملک بھر کے تا جروں کے شا نہ بشانہ حکو متی ٹیکسز کے خلا ف جدو جہد کے لئے میدان عمل میں ہیں بلکہ اس سلسلے میں حکومت اور ایف بی آ ر حکام کی ہٹ دھر می کا بھی ہم مذمت کر تے ہیںہمیں احتجا ج کا شوق نہیں لیکن حکمرانوں اور ایف بی آ ر حکام کی ہٹ دھر می نے ہمیں مجبور کیا ہے کہ ہم میدان عمل میں احتجا ج کے لئے نکلے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر برادری شدےد مالی بحران کا شکار ہے حکومت کے اقدامات سے تاجر برادری کے مسائل مےں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ہما را مطا لبہ ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط فوری طور پر ختم کرکے تاجر برادری مےں پائی جانے والی بے چےنی کا خاتمہ کےا جائے ہولسےلرز اور ریٹلرز کے لئے فکسڈ ٹےکس کا نظام رائج کےا جائے ٹرن اوور 1.5فیصد ٹےکس لےنے کی بجائے خالص منافع پرٹےکس لےا جائے تاجر برادری کو رےلیف دےنے کے لئے ہول سےلرز اور ریٹلرز کو سےلز ٹےکس مےں رجسٹرےشن فیس معاف کی جائے سےلز ٹےکس مےنو فےکچرنگ اور مپورٹ کی سطح پر وصول کی جائے ملک بھر کے تاجروں کو رےلیف دےنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائےں۔دوسری جا نب سبی میں بھی انجمن تاجران کی مرکزی کال پر دوسرے دن بھی مکمل شٹرڈان ہرتال کے باعث ہر قسم کا کاروبار مکمل طور پر بند رہا بلکہ بےنک مےڈیکل اسٹورز کھانے پینے کے ہوٹلوں کو بھی تالے لگے رہے ، انجمن تاجران سبی کے سرپرست اعلیٰ حاجی داو¿د رند ، صدر ملک محمد طارق بنگلزئی جنرل سےکرٹری سلےمان رند ، سےوا رام دےگر نے احتجاجی مظاہرہ بھی کےا مظاہرےں کا کہنا تھاکہ سبی سمےت ملک بھر کے تاجر برادری شدےد مالی بحران کا شکار ہے حکومت کے اقدامات سے تاجر برادری کے مسئلہ مسائل مےں مسلسل اضافہ ہورہا ہے مقررےن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط فوری طور پر ختم کرکے تاجر برادری مےں پائی جانے والی بے چےنی کا خاتمہ کےا جائے ہولسےلرز اور ریٹلرز کے لئے فکسڈ ٹےکس کا نظام رائج کےا جائے ٹرن اور 1.5فیصد ٹےکس لےنے کی بجائے خالص منافع پرٹےکس لےا جائے تاجر برادری کو رےلیف دےنے کے لئے ہول سےلرز اور ریٹیلرز کو سےلز ٹےکس مےں رجسٹرےشن فیس معاف کی جائے سےلز ٹےکس مےنو فےکچرنگ اور مپورٹ کی سلح پر وصول کی جائے سبی سمےت ملک بھر کے تاجروں کو رےلیف دےنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائےں جائےں انہوں نے کہا کہ سبی سمےت بلوچستان بھر کی تاجر برادری مرکزی قائدےن کے ساتھ ہے جب تک ہمارے مسائل حل نہےں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھےں گے۔ دوسری جا نب مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پرحکومتی ٹیکسزز کے خلاف دکی میںبھی شٹرڈاون ہڑتال رہی ہڑتال کی وجہ سے اکثر کاروباری مراکز دکانیں مارکیٹیں قصائی،میڈیکل اسٹور پر بند رہے تاہم کچھ دکانداروں نے اپنی دکانیں کھول کر ہڑتال نہیں کی۔مرکزی انجمن کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دکانداروں اور تاجروں پر بلا وجہ نارواٹیکسزز عائد کئے ہیں جسکی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگءہے تاجر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے جسکی وجہ سے ہم نے مجبورا دکانیں بند کرکے ہڑتال شروع کی ہے۔ اس کے علا وہ بلو چستان کے مختلف شہروں میں بھی تا جر برا دری کی جا نب سے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا دوسرے روز بھی سلسلہ جا ری رہا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.