فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ڈائیلاسز کے مریضوں کیلئے دو نئی مشینیں نصب

0

- Advertisement -

فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ڈائیلاسز کے مریضوں کیلئے دو نئی مشینیں نصب کر کے فعال اور باقاعدہ مریضوں کا ڈائیلاسز شروع کر دیا گیا۔ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل اور ڈاکٹر شیرین خان نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ڈائیلاسز مشین نصب ہونے کے بعد اب مریضوں کو کوئی مشکلات درپیش نہیں ہونگی بلکہ جو مریض مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے جاتے تھے اب فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں مشینوں کی فراہمی پر چیف ایگزیکٹیو کڈنی سینٹر امین مندوخیل کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مختصر مدت میں مشینیں فراہم کیں جس سے اب سیریس مریضوں کو مشکلات درپیش نہیں ہونگی بلکہ مکمل علاج فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری،وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ڈائیلاسز مشینوں کی فراہمی میں کردار ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.