
- Advertisement -
سابق صوبائی وزیربلدیات اور جے ٹی آئی کے بانی عبدالخالق بشردوست کی آٹھویں برسی نہایت عقیدت واحترا م سے منائی گئی اورانھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔بشردوست کی برسی کے موقع پردینی مدرسہ دارالقرآن میں ایک پروقارمگرسادہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میںمرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورلنگرتقسیم کی گئی۔تقریب میں مرحوم کے بھائی ڈاکٹرعبدالرزاق، قریبی رفقاءحبیب اللہ مندوخیل عرف بھٹو افغان،اللہ دادکاکڑ،ملانیازاللہ مندوخیل،قیصرشاہ،محمدحنیف،فیصل عمران، علماءکرام اورمختلف مکتبہ فکرکے لوگوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔مہتمم مدرسہ قاری سعداللہ جان، ڈاکٹرعبدالرزاق ،بھٹوافغان اوردیگرنے اپنے خطاب میں مرحوم عبدالخالق بشردوست کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بشردست ایک فرد کانام نہیںبلکہ ایک تحریک کانام ہے۔مرحوم شیخ الہند ،مولانا مدنی،مولانا سندھی اور مولانا شمس الدین کے افکار کا داعی اور حقیقی معنوں میں ان کے پیروکارتھے۔انھوں نے کہا کہ بشردوست نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی ،شرعی نظام کے نفاذ اور عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی۔مرحوم نے ہرقسم کے حالات ومشکلات کا انتہائی دلیری اور جرات سے مقابلہ کیااوروہ ایک اصول پر ست سیاستدان تھے۔بشردوست نے ڈھائی سال کی شدید علالت اور معذوری کے باوجود اپنے پسماندہ حلقے کا دورہ کیا۔صحت،تعلیم اور دوسرے ترقیاتی منصوبوںکی بنیادرکھی۔مرحوم نے اقرباءپروری اور خیلی زئی سے بالاترہوکر بلاتفریق عوامی خدمت کی۔تقریب میں قرآن خوانی کی گئی اوراجتماعی دعا بھی کی گئی۔مرحوم عبدالخالق بشردوست کا تعلق جمعیت علما ءاسلام نظریاتی سے تھا اور عام انتخابات 2008ءمیں بلوچستان اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 18سے کامیاب ہوئے تھے ۔مرحوم کو صوبائی کابینہ میں بلدیات کا قلمندان سونپ دیا گیا تھا۔مرحوم ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے ۔اورسال 2012ءمیں اس جہان فانی کوچ کرگئے تھے۔