محکمہ جنگلات نے اپنی تمام ڈاکومنٹس بہترین طریقے سے تیاری کے ساتھ جمع کر کے ایک اچھی مثال قائم کردی ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ: پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ساتھ آڈٹ رپورٹ 2017-18 کے پیراز پر منعقد ہوئی. اجلاس کی صدارت چئیرمین پی اے سی میر اختر حسین لانگو نے کی. جس میں ممبران پی اے سی ثناءاللہ بلوچ اور ملک نصیر شاہوانی کے علاوہ آکاونٹنٹ جنرل بلوچستان خواجہ اویس عادل, ڈائریکٹر جنرل بلوچستان غلام سرور مندوخیل, سیکرٹری کمیٹی بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ, ڈپٹی سیکرٹری اسمبلی سراج الدین لہڑی, چیف اکاونٹنٹ اسمبلی سید ادریس آغا, ایڈیشنل سیکرٹری قانون محمد قاسم بشیر, جوائنٹ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی محمد آصف خان
محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے سیکرٹری سعید احمد جمالی, چیف کنزرویٹر فاریسٹ نارتھ سید غلام محمد, چیف کنزرویٹر فاریسٹ ساوتھ مسرور جمال نے شرکت. اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے چھ پیراز زیرِ بحث رہے . ممبران, آکاونٹنٹ جنرل بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان کی مشاورت سے تمام پیراز سیٹل کر دئیے گئے. چئیرمین پی اے سی نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے اپنی تمام ڈاکومنٹس بہترین طریقے سے تیاری کے ساتھ جمع کر کے ایک اچھی مثال قائم کردی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ محکمہ اسی طرح اپنی کارکردگی فیلڈ پر بھی دکھا کر صوبے کیلئے مثال قائم کرے. انھوں نے سیکرٹری جنگلات سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بھی نرسری بنا کر عوام کو باآسانی پودوں کے حصول میں آسانی فراہم کریں تاکہ گھر گھر پودا اگایا جاسکے اور بلوچستان کے سر سبز و شادابی میں اضافہ کیا جاسکے. آخر میں چئیرمین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.