
- Advertisement -
تاجر ایکشن کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین جعفر خان کاکڑ نے آج کی ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز ہڑتالوں سے تاجر برداری نان شبینہ کیلئے محتاج ہوگئے ہیں بلوچستان میں کاروبار نہ ہونے کی برابر ہے آئے روز ہڑتالوں کی وجہ سے تاجر برداری کو معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ہڑتالوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بات چیت سے مسائل حل ہوتے ہیں ہڑتال کرنے سے صرف اور صرف چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجر متاثر ہونگے اگر ایک دن چھوٹے تاجر دکان بند کردے تو ان کے گھر کا چھوہلا بجھ جاتا ہے اس کی روزی روٹی اس دکان سے وابستہ ہے ہم اس ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور تاجر برادری دکانیں کھول کر اپنے کاروبار کو جاری رکھیں ۔