- Advertisement -
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نےکہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حکومت اور وزارت داخلہ بلوچستان کی جانب سے مخلصانہ کوششوں اور اقدامات کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ۔ لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنے، انکے بازیابی اور بلوچستان کے دوسرے اہمیت کے حامل مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے سنجیدہ اقدامات پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہی ہمارا مستقبل اور اصل سرمایہ ہیں، نوجوان بلوچستان کے ترقی، امن و استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔ نوجوان ملک کے اندر خلفشار پھیلانے والے اور ملکی سالمیت اور امن کے خلاف کام کرنے والے اندرونی اور بیرونی غیر ریاستی قوتوں کے ہاتھوں آلہ کار بنے کی بجائے دشمن قوتوں کے خلاف جنگ اور انکے قلع قمع میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ صوبے میں ہماری حکومت کے قیام کے بعد لاپتہ افراد کی بازیابی ہماری اولین ترجیحات ہے ۔۔پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارےان لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں .
. صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو