جمعیت اور دیگر اپوزیشن جماعتوںکے ملین مارچ ناکام، نور محمد دمڑ

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءوصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ جمعیت اور دیگر اپوزیشن جماعتوںکے اعلان کردہ ملین مارچ مکمل طورپر ناکام اور پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے بلوچستان کے اضلاع سے تمام اضلاع سے چند سوافراد بھی ملین مارچ میں شرکت کےلئے نہیں نکلے اس وقت ملک کسی احتجاج کی متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماءچیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق عبدلانی ، بی اے پی کے ضلعی صدر عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری شادی گل بخاری ، کلیم اللہ کاکڑ ، عبدالباقی ترین ، حاجی ملک غلام جان ترین ، ملک نصیب اللہ ترین ، عبدالروف درانی و دیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اس وقت ملک کسی بھی احتجاج اور ملین مارچ کی متحمل نہیں ہوسکتا ہے تمام جماعتوں کو چاہےے تھا کہ وہ متحدہ ہوکر کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کےلئے پاک فوج اور حکومت کا ساتھ دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ ملین مارچ کی جو باتیں کررہے تھے کہ ہر شہر سے انہوں نے دس بندے بھی نہیں نکالے یہ اس بات کی کا واضع ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم کبھی بھی سازشی عناصر کا ساتھ نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ملین مارچ اور احتجاج کئی دیہائیوں سے ملکی خزانے لوٹنے والوں کو بچانے کےلئے کیا جارہا ہے تاہم وزیراعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کو کوئی این آر او نہیں دیا جارہا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے، پاک فوج ، وزیراعظم سمیت پاکستان کی فوری قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ہرفوم پر بھرپور آواز بلند کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کو دشمن سے چھڑانے تک کوئی پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا ، کشمیری تحریک خودارادیت کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.