
- Advertisement -
جمعیت علماءاسلام کے رہنماءجعفر خان کاکر نے پارٹی کے مرکزی رہنما ﺅ سابق سینیٹر حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخ ہونے کی شدیدا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حمداللہ کی شہریت کے خلاف منفی حربے بوکھلاہٹ کی بدترین مثال ہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ملک وقوم کے مسائل کے حل کیلئے آزادی مارچ کا سمندر ہی فضا کو صاف رکھے یہ عجیب بات ہے کہ جو شخص سرکاری ملازم رہا ، صوبائی وزیر اور سینٹ کا رکن رہا جس نے متعدد بار انتخابات میں حصہ لیا اس وقت کسی کو اعتراض نہیں تھا آج اسے غیر ملکی شہری قرار دیا جارہا ہے یہ عمل سراسر سیاسی انتقام ہے جس سے بہت منفی پیغام ملا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ قابل غور بات یہ ہے کہ نہ صرف حافظ حمداللہ خود 2001تک سرکاری ملازم رہے بلکہ ان کے والد صاحب بھی گورنمنٹ سرونٹ تھے عملی سیاست میں آنے کے بعد حافظ حمداللہ نے متعدد بار صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا۔ انہوںنے کہا یہ صرف اور صرف سیاسی انتقال ہے جس کی ہم پروزمذمت کرتے ہیں