بلوچستان یونیورسٹی واقعہ: ماہ جبین شیران کمیٹی کا چیئرپرسن منتخب

0

- Advertisement -

بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعے کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر ماہ جبین شیران کو کمیٹی کا چیئرپرسن منتخب کیا بعدازا اجلاس چیئر پر سن ماہ جبین شیران کی صدارت میں ہوا جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس چیئر پرسن ماہ جبین شیران کی صدارت میں جس میں صوبائی وزراءمیر اسد بلوچ ،میر سلیم کھوسہ ،دنیش کمار،اپوزیشن اراکین ثناءبلوچ،نصر اللہ زیرے اور شکیلہ نوید دہوار نے شرکت کی یونیورسٹی بلوچستان میں حراساں کئے جانے کے واقعہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا پارلیمانی کمیٹی اسپیکر بلوچستان کے حکم پر قائم کی گئی ہے کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو حراساں کئے جانے کے واقعات کی تحقیقات کرے گی کمیٹی میں 10 ارکان شامل ہیں کمیٹی ارکان نے ماہ جبین شیران کو کمیٹی کا چیئرپرسن منتخب کیا ثنا بلوچ کے پوائنٹ آف پبلک امپورٹینس کے نقطہ پر اسپیکر اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی بلوچستان اسمبلی کے رولز 132 کے تحت چیئرپرسن کا انتخاب کیا گیاکمیٹی تحقیقات کر کے اپنی سفارشات اسمبلی میں پیش کرئے گی اسمبلی رول 170 کے تحت اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس موقع پرماہ جبین شیران نے کہاکہ جامعہ بلوچستان میں جوصورتحال پیدا ہوئی اس متعلق کمیٹی صاف وشفاف تحقیقات کرے گی اور تمام معاملات کوباریک بین سے دیکھیں گے اگر واقعے میں کوئی بھی ملوث پا یاگیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کمیٹی ممبران آج بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ کرینگے وائس چانسلر طلباءوطالبات سے ملاقاتیں کریں گے ہاسٹل کینٹین اور جہاں جہاں پر کیمرے لگائے گئے ان کادورہ کرینگے چند دنوں میں رپورٹ مکمل کر کے ایوان کو پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں کسی بھی سودا بازی کی ضرورت نہیں ہے جو صورتحال سامنے آئی ان سب کوپیش کرینگے کیونکہ یہ بلوچستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ اور اس معاملے کی تحقیقات کر کے تمام معاملات کوعوام کے سامنے لائیں جائینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.