
- Advertisement -
پی پی ایچ آئی ضلع خضدار کے تحت ریسکیوسینٹر دراکھالہ میں بے قاعدگیاں ہوئی ہے حالیہ انٹرویوز میں بطور ریسکیو سنٹر دراکھالہ میں ان لوگوں کے آڈرز جاری کیے گئے ہیں جو انٹرویو میں شامل ہی نہیں تھے ان خیالات کس اظہار حمداللہ مینگل نے وڈھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر امیدواروں عبدا لباسط ،عبدالواحید،ظفراللہ ،احمد خان ،صالح محمد موجود تھے ۔ حمداللہ مینگل کی قیادت پریس کانفرنس میں امیدواران کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پی پی ایچ آئی خضدار ایک ذمہ دار شخص نے انٹرویو کے بعد ان کو ریسکیو سینٹر دراکھالہ میں آکر ان کے تعیناتی آڈرز میں نام شامل ہونے پر ان کو مبارک باد بھی پیش کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ بہت جلد آپ لوگوں کے آڈرز آپ لوگوں کو دیئے جائےں گے مگر اب ان کے نام لسٹ غائب کرکے ان لوگوں کو سلیکٹ کیا گیا جو انٹرویو میں شامل بھی نہیں تھے انہوں الزام لگایا کہ پی پی ایچ آئی خضدار کے آفیسران کسی کے دبا میں آکر ان کے نام آڈر لسٹ غائب کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کے آڈرز کو روکا نہیں گیا تو پی پی ایچ آئی کے خلاف قانون کا دروازہ کھٹکھٹائینگے اور احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا ۔ انہوں ایم این اے خضدار سرداد محمد اختر جان مینگل ایم پی اے وڈھ میر محمد اکبر مینگل۔کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار اور پی پی ایچ آئی کے اعلی حکام سے حالیہ انٹرویو میں بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لینے اور دوبارہ انٹریوز کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔