
- Advertisement -
تاجر ایکشن کمیٹی رجسٹرڈ بلوچستان کے چیئرمین جعفر خان کاکڑ جنرل سیکرٹر حاجی نور اللہ بسم اللہ ثناءاللہ آغا حاجی حکمت اللہ عطاءاللہ کاکڑ حاجی فضل الرحمن ودیگر نے کہا ہے کہ کمشنر مکران ڈویژن طارق زہری کا ٹریفک حادثے کے دوران شہادت بلوچستان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے جس کا خلا مدتوں بعد بھی پر نہیں ہوسکے گابلوچستان میں ایرانی تیل پر پابندی لگانے سے ہزاروںگھروں کے چولہے بجھ جائیں گے فیصلے پر نظرثانی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں غربت ،پسماندگی اور بے روزگاری کا پہلے سے ہی دور دوہ ہے ،غریب نوجوان سینکڑوں میل دور سفر کرنے اور اپنے خاندانوں کو دو وقت کے روزی روٹی کا بندوبست اسی کاروبار کے ذریعے کرتے تھے،بلوچستان میں کارخانے نہ ہونے کے برابر ہیں اب ایک حادثے کے سبب پورے کاروبار کو بند کرنے سے بلوچستان میںبے روزگاری اور چوری ڈکیتی کے واقعات پھر سے سر اٹھانے لگیں گے