کوئٹہ : پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور بچوں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر خروٹ آباد پولیس تھانہ کی موبائل وین معمول کی گشت پر جب پاک ترک سکول کے قریب پہنچی تو سڑک کنارے موجود موٹرسائیکل میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں سب انسپکٹرنثار احمد ،ڈرائیور خان محمد ،گن مین ارسلان ، چار سالہ بچی فریحان ، 7سالہ اسد اللہ ،14فرید احمد ، بلال احمد ، حاجی اکبر اور مریم زخمی ہوگئےں ہیں جن میں سے 8زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ 7سالہ بچے اسد اللہ ولد سردار کو بولان میڈیکل کمپلےکس ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔دھماکے کے فوراََ بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔دریںاثناءصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اسپینی روڈ پر پولیس وین پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ،انہوں نے کہاکہ دہشت گرد معصوم انسانوں کو دہشتگردی کانشانہ بنارہے ہیں جو قابل افسوس ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.