حبکو کول پاور جنریشن پلانٹ سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی
- Advertisement -
کوئٹہ 21اکتوبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حبکو کول پاور جنریشن پلانٹ سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور عوام کو سستی بجلی میسر آسکے گی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اس منصوبے کا افتتاح کر کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دیا ہے،یہ منصوبہ چائنہ پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ اور حبکو پاکستان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اس کی لاگت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ نیشنل ٹیرف اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے ہونے والے 30 سالہ معاہدہ کے تحت اس منصوبے سے سالانہ 9.8 ارب کلو واٹ سستی بجلی پیدا کی جائے گی اور ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے درآمد کئے جانے والے سالانہ 1.3 ملین ٹن تیل کی بچت ہو گی،انہوں نے کہا کہ 1320 میگاواٹ کا± یہ منصوبہ چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے حب پاور کمیشن کے موجودہ پاور پلانٹ میں لگایا گیا ہے اور یہ منصوبہ ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔