- Advertisement -
کوئٹہ 21اکتوبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یونیورسٹی کے معاملے کو سیاسی رنگ دے کر ادارے کو بد نام نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شفاف انداز میں جاری ہے ۔ واقعات میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تعلیم کو کاروبار بنانے والوں کے خلاف موجودہ حکومت سخت اقدامات اٹھا رہی ہے . جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ مو جو د حکومت عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔عوام کو بنیادی سہولیات اور ضروریات ان کے گھر تک فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شا مل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے دفتر میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ . انہوں نے کہا کہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے صوبائی حکومت نے اساتذہ کی تربیت کا بھی اہتمام کیا ہے. . تاکہ لوگ پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کرانے میں ترجیح دیں۔ تعلیم میں بہتری قوموں کی ترقی کا مظہر ہو سکتا ہے صوبائی حکومت نے تعلیم کے لیے جامع حکمت عملی واضح کی ہے جس کے تحت تعلیم کی فراہمی سے غریب طلبہ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی مٹانے کے لیے موجودہ حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے . سی پیک منصوبے کی تکمیل سے صوبہ میں غربت میں کمی واقع ہوگی. جس سے صوبہ بلوچستان ترقی کی طرف گامزن ہوسکے گا . تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات تعلیم صحت امن و امان کے ثمرات عام عوام کو نظر آنا شروع ہوجائیں گے ۔موجودہ حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور ہم اپنی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے. نوجوان بلوچستان کا مستقبل اور بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ۔موجودہ حکومت نے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہونگے ۔