
- Advertisement -
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا ہے جس پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اس لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے27اکتوبر کو یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ کے موقع پر بلوچستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرکے بھارتی جارحیت اور اس کے مذموم عزائم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کیلئے بلوچستانی عوام احتجاجی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ کسی بھی صورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تہنا نہیں چھوڑینگے مودی سرکار کا دنیا میں مکر چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے بھارتی فورسز طاقت کے زور پر کشمیری عوام سے جو ظلم و زیادتی کررہے ہیں جس کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے حق خودارادیت دیں۔انہوںنے کہا کہ 27اکتوبر کو مودی سرکار کے کشمیر میں جاری جارحیت کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کیلئے بلوچستان کے ضلع ضلع ، گلی گلی ، کوچوں سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا ان احتجاجی ریلیوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن ورکن اور قائدین بھرپور شرکت کرینگے۔