اسلامی نظام 22 کروڑ عوام کا آئینی حق ہے، خطبائ

0

- Advertisement -

علمائے کرام اورخطبا نے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل اور بحرانوں کی وجہ آئین پاکستان سے روگردانی ہے جس کا واضح ثبو ت مملکت خدا داد پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ نہ ہونا ہے اسلامی نظام 22 کروڑ عوام کا آئینی حق ہے علما کرام کے طویل عرصے کے جہدوجہد کے بعد پاکستان کے آئین قرآن وسنت پر مبنی ہیں لیکن 72 سالوں میں کسی حکمران نے آئین پاکستان کے مطابق قوم و ملت کو اسلامی نظام کے پر مبنی معاشرہ نہیں دیا آئین پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی روزی خان،مولانا حافظ حسین احمد شرودی،صوبائی خطیب مولانا قاری انوارالحق حقانی مولانا مفتی احمد خان مولانا محمد ہاشم خشکی۔ د شیخ مولانا عبدالولی ،مولانا نور محمد بڑ یچ،مولانا عبد الظاہر حقانی،مولانا مفتی سیف الرحمن،مولانا محمد ایوب ایوبی،مولانا محمد طاہر تو حیدی، مولانا حکیم حبیب اللہ،حافظ عبدالحق حقانی،مولانا راز محمد حسنی، مولانا مفتی نیاز محمد مولانا مفتی جان محمد مولانا عطا اللہ رحمانی، مولانا مفتی شہاب الدین، مولانا قاری جمعہ خان، مولانا عطا الرحمن رحیمی، مولانا عبدالستار، مولانا فضل الرحمن، مولانا مفتی عبدالرشید حقانی ،مولانا عبد البا قی حافظ محی الدین اور مولانا عبد الحلیم نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل اسلامی نظام پر مبنی معاشرے کا قیام وجود عمل میں لانا ہو گا آج مملکت خدا داد پاکستان بحرانوں اور گمبھیر مسائل سے دوچار ہے قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے حکمران آئین پاکستان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںجائے ملک سے ہر طرح مسائل کا حل ممکن ہے آج ہر طرف بدامنی، لاقانونیت، کرپشن، لوٹ مار عروج پر ہے سودی کاروبار عام ہوچکا ہے بینکوں میں سر عام سودی نظام اور رشوت خور کے نظام کی وجہ سے آج ملکی معاشی نظام مفلوج ہو چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ترقی اورخوشحالی ہر قسم لادینیت اور لاقانونیت کی خاتمے اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے علما کرام منیر ومحراب سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عملی جہد و جہد جاری رکھیں گے آئین پاکستان پر عملدرآمد حکمرانوں کے ذمہ دار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.