
- Advertisement -
بلوچستان میڈیا اکیڈمی کی ٹیم نے قلات کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن(ر) محمد طارق زہری اوردیگر ان کے ساتھیوں کی شہادت پرانہتائی غم اوردکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن(ر) محمد طارق زہری ایک شفیق اور بہترین خوش اخلاق شخصیت کے مالک آفیسرتھے ان کی شہادت سے بلوچستان کے عوام سنیئر، اور تجربہ کارمخلص آفیسر سے محروم ہوگئے ہیں ان کی حکومتی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا بلوچستان میڈیا اکیڈمی غم اوردکھ کی اس گھڑی میں شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ برابرکے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداءکے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے