
- Advertisement -
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و جمعیت علماءاسلام کے رہنما ءملک سکند ر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان رورل سپورٹ کے آفس میں سکیمات کے حوالے سے دی گئی بریفنگ حوصلہ افزاءہے ،بی آرایس پی انسانی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بلوچستان میں کام کررہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بی آرایس پی ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا ،دورے کے موقع پر اپوزیشن لیڈ ر کو چیف ایگڑیکٹیو آفیسر نادر گل بڑیچ نے سیکمات کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی ،جس پر اپوزیشن لیڈ ر نے بی آرایس پی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نےخواہش ظاہر کی کہ بی آرایس پی صوبائی اسمبلی کےدیگر اراکین کو بھی بلوچستان میں جاری کاموں کے حوالے سےبریفنگ دے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو سکے ،جس پر سی ای او بی آرایس پی نے کہاکہ عنقریب صوبائی اسمبلی کے اراکین کو بریففگ دی جائیگی ۔