
- Advertisement -
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہٰی مستوئی نے کہاہے کہ صوبے میں امن وامان کا سہرا سیکورٹی فورسز بالخصوص پولیس جوانوں کو جاتاہے ،صوبے میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے میں پولیس جوانوں کی قربانیاں اور ان کا کردار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،پولیس اسٹیشنز کاعملہ عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنائیں اس سلسلے میں شکایت پر متعلقہ حکام کے خلاف سخت محکمہ کارروائی کی جائےگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہٰی مستوئی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام پولیس اسٹیشنز کے متعلقہ حکام اور ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنائیں اور ان کے شکایات کا بروقت ازالہ کرے بصورت دیگر غفلت برتنے پر ان کے خلاف محکمہ کارروائی کی جائیگی ،کیونکہ پولیس کا کام عوام کو انصاف کی فراہمی ہے اگر پولیس عملہ اس سلسلے میں غفلت کاکامظاہرہ کرے تو پھر عوام کا پولیس پر سے اعتماد اٹھا جائیںگے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس جوانوں کی دی گئی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے صوبے میں امن اور ملک کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے سے بھی گریز نہیں کیاہے اور ہم کسی بھی امن دشمن عناصر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور صوبے کی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئٹہ میں عام جرائم کے علاقہ دہشت گردی کابھی سامنا ہے جو کسی چیلنج سے کم نہیں اس سلسلے میں کوئٹہ پولیس ،سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے جدوجہد کی ہے جس میں ہمیں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات جاری ہے ،جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک کسی بھی علاقے میں امن وامان کا قیام مشکل ہوتاہے کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائمز ،گاڑیوں کی چھیننے کی وارداتیں ودیگر کے خاتمے کیلئے ایگل فورس بنایاگیاہے جس میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں ،پولیس میں اصلاحات کیلئے اقدامات جاری ہے جبکہ ایگل فورس کے علاوہ سیف سٹی پروجیکٹ کا منصوبہ بھی جرائم کی روک تھام میں اہم کرداراداکریگا ،پولیس اور عوام ساتھ ساتھ ہیںبلکہ یک جان ہم کہہ سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پولیس کیلئے ہفتہ خوش اخلاقی شروع کیاہے جس میں پولیس اسٹیشنز آنے والے سائلین کی مشکلات اور شکایات خوش اخلاقی کے ساتھ سن لیاجائے اور پولیس اہلکاروں کی عوام کے ساتھ رویہ پر توجہ دیاجارہاہے بلکہ اس کے علاوہ مختلف سیمینارز کاانعقاد کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ وہ ہی انسان ہے جس کی اخلاق اچھا ہے ،پولیس کی جانب سے ہفتہ خوش اخلاقی پر قومی میڈیا کے علاوہ کوئٹہ کے شہریوں کا مثبت پیغام ملاہے ۔