تعلیمی ادارے میں طلباءو طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنا ناقابل معافی جرم ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان
- Advertisement -
14اکتوبر :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان یو نیورسٹی اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وفاقی وصوبائی اداروں کو اسکینڈل کی تحقیقات کو وسعت دیکر اس میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں طلباءو طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں تعلیمی اداروں کا تقدس پامال کرنے والے اخلاقی اور شرعی روایات کے دشمن ہیں اور وہ کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں انہیں معاف نہیں کیا جائےگا وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو ایف آئی اے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے تحقیقات میں مکمل معاونت کی فراہمی اور پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔