
- Advertisement -
کوئٹہ جمعیت علما ءاسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماﺅں نے کہا کہ کلی چلتن رہسانی ہزارگنجی مسا ئلستان بن گیا رہائشی پریشان پندرہ روز سے پینے کا پانی سے علاقے کے عوام محروم ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ٹیوب ویل کو ایک سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے پورا علاقہ کے عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے واسا کے متعلقہ حکام سے ہزار مرتبہ شکایت کر چکے ہیں مگر کوئی نوٹس لینے کو گوارہ کیا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ یسین زی صوبائی وزیر واسا نور محمد دومڑ سے کلی چلتن رہسانی گمبھیر مسائل کا حل بالخصوص پانی بجلی گیس کا بحران کا فی الفور خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا نور محمد اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک نے علاقے کے گمبھیر مسائل پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبد الصمد کاکڑ محمد عثمان خان ترین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت کلی چلتن رہسانی ہزار گنجی کو پسماندہ رکھا گیا ہے عوام ہر قسم بنیادی سہولت سے محروم ہیں علاقے مسائلستان کا منظر پیش کر رہے ہیں علاقے کا ٹیوب ویل کافی عرصہ سے خراب پڑا ہے مرمت کیلئے واسا کو کئی بار شکایت کیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے واسا کے اعلی حکام اور علاقے سے نومنتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کی خدارا کلی چلتن رہسانی کے عوام کے حالات پر رحم کھا کر بنیادی مسائل حل کئے جائیں تاکہ کلی چلتن رہسانی کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں شدید قلت آب اور گیس پریشر کی مشکلات اور بجلی کی وولٹیج کے کمی کی وجہ سے اور لوڈ شیڈنگ کے باعث کلی چلتن رہسانی کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے دوستوں کے توسط سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور علاقے کے نومنتخب قومی اور صوبائی اسمبلی کے نمائندوں سے سوال کرتے ہیں کیا کلی چلتن رہسانی کے عوام کوئٹہ کے شہر ی نہیں ہے کلی چلتن رہسانی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوتے ہوئے گھمبیر مسائل سے دوچار اور دیہات کا منظر پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بار بار علاقے کے مسائل اور لوگوں کے مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ گی سے کردار ادا کر رہی ہیں لیکن ہر دور میں علاقے کو پسماندہ اور گمبھیر مسائل سے دوچار کیا ہے پوری علاقے میں ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کے کوئی نام نشان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہنگامی بنیادوں پر کلی چلتن رہسانی میں ترقیاتی کاموں اور منصبوں کے آغاز کرے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خود کلی چلتن رہسانی کا دورہ کریں علاقے کے مسائل گیس پائپ لائنوں اور بجلی پانی کی قلت جیسے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے ٹو س اقدامات اٹھائے جائیں شام کو چار بجیے سے لیکر رات کو بارہ بجے تک گیس غائب عوام لکڑیاں چلانے پر مجبور ہیں علاقے کے اکثر گلیوں میں گیس پائپ لائنوں کو نہیں بچہاء گئی ہیں گیس لوڈشیڈنگ بجلی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے بحران نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانی بجلی گیس کا بحران کا نوٹس نہیں لیا گیا تو جمعیت علما اسلام علاقے کے عوام کے ساتھ مل کر سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے جمعیت عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔