اپوزیشن جماعتوں کااحتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، ملک خدابخش لانگو

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائرنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کااحتجاج سمجھ سے بالاتر ہے اگر اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں تو حکومت کے ساتھ ملکر ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کیلئے اقدامات کرے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی وژن کے مطابق صوبے کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جو عملی اقدامات ہورہے ہیں جس سے بلوچستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ملک کو جا م کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوسکتے بلکہ مزید خراب ہونگے ماضی کی طرح ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا احتجا ج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے احتجاج سے ہم کسی کو بھی نہیں روک سکتے مگر اس وقت ملک کی جو صورتحال ہے دشمن اس تاک میں بیٹھے ہیں کہ پاکستان میں انتشار ہوہمیں ملکی مفادات کیلئے آپس کی رنجشوں سے بلاکر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مسائل حل کررہے ہیںعوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف میگاپروجیکٹ پر کام جاری ہے اور بے روزگار ی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیںعوام کی خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.